

Loading content...
جناب قنبر روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابھی اٹھنے کا ارادہ ہی کیا تھاکہ میں نے دیکھا شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام دوڑتے ہوئے گھر ِ اطہر کی جانب روانہ ہوئے ، پانی کاایک برتن بھر ا اور اسے سر پر رکھ کر پھر دوڑ لگا دی ، تیز دوڑنے کی وجہ سے پانی چھلک چھلک کر سر سے ہوتا ہوا رخساروں سے بہہ کر زمین پر آنے لگا ، پانی کے قطرے جناب عباؐسعلیہ الصلوات والسلام کے رخساروں پر اتنے خوبصورت لگ رہے تھے کہ جیسے بہار کے گلاب پر تازہ شبنم گری ہوئی ہو ،لباس تر ہونے لگا، شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام گلی کا موڑ مڑے تو شہنشاہ امیرِ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے اپنے لعلؐ کو دوڑتے ہوئے دیکھا، انہوں نے فرمایا میرے لعلؐ کیوں دوڑرہے ہو؟… جواب میں عرض کرتے ہیں بابا جان میرے آقاؐ کو پیاس لگی ہے اور انہوں نے پانی طلب فرمایا ہے اسی لئے دوڑ کر جارہا ہوں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار