

Loading content...
جہاں اتباع کو فضیلت دی جاتی ہے وہ اتباعِ اختیاری ہے، آزادی اور اختیار کے باوجود اتباع کرنا باعث فضیلت ہوتا ہے، گویا فضل کے پاک بابا علیہ الصلوات والسلام کا دنیا میں آنا بھی اختیاری تھا یعنی جس وقت انہوں نے خود آنا پسند فرمایا پس آگئے، اگرچاہتے تو دو شعبان کوآسکتے تھے تیرہ کو بھی آ سکتے تھے لیکن آئے چار کوہیں گویا سب کچھ اُن کے اختیار میں تھا، اسی لئے تو امام زین العابدین علیہ الصلوات والسلام اتباع کے ثبوت میں دنیا میںان کی تشریف آوری کو دلیل بنا رہے ہیں، چار شعبان سنہ 26 ہجری کو شہنشاہِ وفا دنیا میں تشریف لائے اگرغورکیا جائے تو چار کے عدد سے جناب ابو الفضل العباؐس علیہ الصلوات والسلام کا ایک خاص ربط نظر آتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار