

Loading content...
کردگارِ وفا علیہ الصلوات والسلام روتے ہوئے عرض کرتے ہیں آقا دو محرم سے میں اس انتظار میں تھا کہ ایک دن جنگ ہوگی، مجھے اجازت ملے گی، میں ان ظالمین سے سارے حساب چکا لوں گا، مگر ظالمین نے تو میری آنکھوں کے سامنے میرے تمام پاک لعل شہید کر دیئے ہیں اور میں صرف کف افسوس ہی ملتا رہ گیا ہوںاور تو اب اُس دولہا کی لاش بھی خیام میں آگئی ہے جسے کل ہم نے بڑی حسرت کے ساتھ سہرے پہنائے تھے اب تو یہ زندگی ہی بے فائدہ ہو کر رہ گئی ہے اب یہ میرے کس کام کی ہے ،اس وقت میرے دل کی جو کیفیت ہے وہ میں عرض ہی نہیں کر سکتا۔ خیام میں سے پاک بنی کے بین آ رہے ہیںجو میرے لئے اب ناقابلِ برداشت ہو چکے ہیں میں پاک پردہ داروں کو کس منہ سے دلاسہ دینے کے لئے جاؤں مجھ میں اب بیوہ بھابھی کا سامنا کرنے کی ہمت بھی نہیں رہی کہ جس کا پاک لعل ابھی ابھی میدان سے پُردرد انداز میں سہرے پہن کر واپس آیا ہے میرے آقا میرا حوصلہ اب جواب دے رہا ہے مجھ پر کرم فرمائیں اور مجھے اجازت عطا فرمائیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار