

Loading content...
معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے پاک والدہ صلوات اللہ علیہا کے تیار کردہ لباس اپنے پاک بھائی کو پہنانا شروع کئے، جب چھوٹے چھوٹے شانوں پر وفا کے محکم نشان نظر آئے تو انہوں نے ایک ایک نشان پر پانچ پانچ مرتبہ بوسہ دیا، معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے پاک بھائی کو اپنی پاک والدہ صلوات اللہ علیہا کے دست کرم سے تیار کردہ قمیص پہنانا شروع کی،اُدھر جناب غازی علیہ الصلوات والسلام کے معصوم دل نے دھڑکنا شروع کیا، قمیص پہنانے کے بعدمعظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے انہیں اپنی پاک ردا میں جگہ دے کر آہستہ آہستہ فرمایا میرا ویر آپ کی پاک والدہ صلوات اللہ علیہا نے فرمایا تھا کہ شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام تو فرزند رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں اور میرے حقیقی بیٹے تو آپ ہیں اگر رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اپنے بیٹے پر ناز ہے تو ہمیں بھی آپ پر ناز ہے میرا لعل اپنی ماں صلوات اللہ علیہا کا یہ فرمان یاد رکھناکہ ہمیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے شرمسار نہ کرنا، کیونکہ ہر بہن کی پاک ردا کی ایک ایک تار کے اب آپ ضامن ہیں،میرا لعل ان کی تطہیر طبع چادروں کی ہر حال میں حفاظت کرنا، میری پاک شہزادیاں ازل کی پردہ دار ہیں اور فرزند رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی بڑے نازک مزاج ہیں ان کا خیال رکھنا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار