

Loading content...
ہم آنے والے اوقات کو اپنی آنکھوں سے دربارِ خلافت میں دیکھ آئے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ واقعات کربلا بھی پیش آئیں گے اور یہ بھی معلوم ہے کہ دین کی بنیاد پر جتنا خرچ ہمارے پاک باباصل اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ہوا تھا اس سے کہیں زیادہ خرچ اُس کو بچانے کیلئے میرے مظلوم بیٹے کا ہوگا، ہمارے پاک بابا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مقابل اگر کفار مکہ تھے تو ان کی نصرت کیلئے اسد کردگار بھی موجود تھے لیکن کربلا میں کفار مکہ سے بھی کہیں زیادہ بدفطرت لوگ مقابل ہوں گے، ہماری یہ خواہش ہے کہ جس طرح آپ ہمارے پاک باباصل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ان کے محافظ بن کے رہے تھے اسی طرح ایک لعل ایسا بھی ہو جو میرے مظلوم بیٹے کی قدم قدم پر آپ کی طرح نصرت کرے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار