

Loading content...
شہنشاہ معظمؐ فرماتے ہیں اے عبد خدا فکر نہ کرو نہ ہی ہم نے آپ کو اپنی نظروں سے گرایا ہے ، نہ ہی آپ یہ سمجھنا کہ ہم نے آپ کواہمیت نہیں دی ،نہ ہی یہ ہے کہ ہم آپ کی یہ مشکل حل کرنا نہیں چاہتے تھے یا حل نہیں کر سکتے تھے، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ جس دن سے جناب ابوالفضل العباؐس علیہ الصلوات والسلام نے پابندِ امر ہو کر کفِ افسوس ملتے ہوئے زین سے اترے ہیںاُس دن سے وہ ہمیشہ اداس رہتے ہیں، کسی وقت بھی ان کے چہرے پر خوشی کے آثار نظر نہیں آتے، وہ اس قدر غمزدہ ہو کر دنیا سے گئے ہیں کہ کسی وقت بھی خوش نہیں ہوتے اور ہر وقت معظمہ سین صلوات اللہ علیہا کے پردے کو یاد کر کے گریہ فرماتے رہتے ہیں، اس لئے ہم نے اپنے جملہ امور کا مختار انہیں بنادیا ہے کہ کسی طرح ان کا دل بہل جائے ، جس دن کوئی مومن انہیں نہ پکارے ہم خود کسی نہ کسی کو فرماتے ہیں کہ ان کی بارگاہ میں عرض کرو، مقصد یہ ہوتا ہے کہ کچھ دیر کیلئے تو ان کا دل بہل جائے گا ، جنت کے ماحول میں بھی فضل کے پاک بابا علیہ الصلوات والسلام کو کربلا کے مصائب نہیں بھولتے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار