

Loading content...
کتب غیبت میں ایک واقعہ درج ہے کہ ایک شخص کسی مصیبت میں مبتلا ہوگیا، اُس نے پندرہ شعبان کو شہنشاہِ معظم امامِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی بارگاہ میں عریضہ لکھا اور پندرہ دن تک مسلسل عریضہ لکھتا رہا مگر کوئی جواب نہ ملا، ایک رات خواب میں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارت نصیب ہوئی تو اس شخص نے عرض کیا آقا میری مشکل آسان فرمائیں، جواب میں شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف نے فرمایا جاکر شہنشاہِ وفا ابو الفضل العباسعلیہ الصلوات والسلام کی پاک بارگاہ میں عرض کرو، جس وقت شہنشاہ پاک نے یہ فرمایا تو اس کی آنکھ کھل گئی وہ اس سوچ میں پڑ گیا کہ حاکم وقت تو امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی پاک ذات ہیں، کیا وہ خود میری مشکل آسان نہیں فرما سکتے کہ مجھے شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام کا دروازہ دکھایا ہے، یا پھر مجھے انہوں نے اہمیت نہیں دی یا پھر شائد میں اس قابل نہیں ہوں کہ سرکار خود میری مشکل آسان فرماتے، وہ اسی کشمکش رہا ،بالآخر اس نے باب الحوائج علیہ الصلوات والسلام کی بارگاہ میں عرض کیا مشکل توحل ہو گئی مگر ذہن میں یہ خلش باقی رہ گئی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار