

Loading content...
شہنشاہ معظم امام علیؐ بن موسیٰ الرضا علیہما الصلوات والسلام کی بارگاہ میں جس وقت یہ عرض کیا گیا کہ پورے پاک خاندان میں سے شہنشاہ غازی پاک علیہ الصلوات والسلام کی منت جلدی کیوں پوری ہوجاتی ہے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام نے کربلا میں انتہائی دل شکستہ ہوکر زین چھوڑی تھی اور ان کی ایک بھی نہیں سنی گئی تھی اس لئے اب سارا پاک گھران کی رضاڈھونڈتا ہے اورسب یہ چاہتے ہیں کہ اب دوبارہ ان کی دل شکنی نہ ہواس لئے پورا پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام سب سے پہلے اُن کی مانی ہوئی منت کو پورا دیکھنا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہر زمانے کے امام کی منت میں تاخیر ہو سکتی ہے مگر جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام کی منت میں دیر نہیں ہوتی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار