

Loading content...
اب میں اپنی اور جملہ مومنین کی طرف سے شریکة الحسینؐ صلوات اللہ علیھا کی بارگاہ قدس میں سر بہ سجود ہو کر عرض کرتا ہوں کہ اے فاتح شام اے فاتح ظلم و استبداد و جبر پاک معظمہ صلوات اللہ علیھا ہم آپ کو اور آپ کے منتقم وارث زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کوآپ کے جد امجدؐ، والد عالی قدر ، والدہ گرامی، برادران و برادر زادگان معصومین ، آپ کے جملہ انصار و اعوان اور خصوصاً آپ کے برادر مظلوم کربلا شہید جور و جفا قتیل العبرة علیہ الصلوات والسلام کا پرسہ پیش کرتے ہیں اور اشک آلود آنکھوں اور زخمی دلوں کے ساتھ دعا گو ہیں کہ آپ تمام اہل بیت طاہرین علیھم الصلوات والسلام کو وہ دن دیکھنا جلد نصیب ہو کہ جس کی سب سے زیادہ بے تابانہ انتظار آپ آل نبی علیھم الصلوات والسلام کو ہی ہے کہ آپ کے قائم عجل اللہ فرجہ الشریف برائے انتقام جلد تشریف لائیں اور لات و منات و ھبل و عزیٰ کو معذب کریں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار