

Loading content...
اہل مدینہ نے سیدہ کونین صلوات اللہ علیھا کے حق پہ ڈاکہ ڈالااور اس کے خود وارث بن گئے یہاں ان کے مظلوم بیٹے کے حق پہ ڈاکہ ڈالا جارہا ہے اور اس پر تصرف کو جائز قرار دے دیا گیا ہے …وہاں اس حق پر بھی شرعی جوا ز تراشہ گیا اور اس دور میں بھی اس مال مغصوبہ ] خمس [ پر تصرف کا شرعی جوا زتراشا جا چکا ہے جبکہ ایک عام آدمی کے حق کے بارے میں آج بھی متفقہ طور پر یہی کہاجاتا ہے کہ اصل مالک کی اجازت کے بغیر اس پر تصرف حرام ہے … وہ بھی اس مال سادات کو سیاسی رشوت ، کنبہ پروری ، اقارب نوازی اور اپنی پوزیشن مضبوط کرنے پر صرف کر رہے تھے آج بھی وہی سادات کا مال سیاسی رشوت ، کنبہ پروری، اقارب نوازی اور دنیاوی پوزیشن مضبوط کرنے پر صرف ہورہا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں اس کی بنیاد بھی مدینہ ہی میں پڑی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار