

Loading content...
یزید ملعون کے اشارہ پر موذن دربار شام میں حضرت امام علی ابن الحسینؐ علیہ الصلوات والسلام کے خطبہ کو آذان کے ذریعے قطعہ کرنا چاہتا تھا تو حکیم الٰہی امام معصوم حضرت سجاد علیہ الصلوات والسلام نے آذان ہی کی دلیل سے اپنے اجداداور مظلوم پدر بزرگوار علیھم الصلوات والسلام کی حقانیت یعنی فتح تسلیم کروا لی اور اس ملعون کو مجرمانہ شکست کے اقرار پر مجبور ہونا پڑا اب انکار جرم کرتے ہوئے جس بات پر پہلے فخریہ بے ہودہ گوئی کر رہا تھا اب اس کی ساری ذمہ داری گورنر کوفہ عبید اللہ ابن زیاد ملعون پر ڈالنے لگا اور اس پر لعن و طعن کرتے ہوئے ابن زیاد کی بجائے ابن مرجانہ کہہ کربات کر رہا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار