

Loading content...
اس وقت کے موجود افراد کو نظر انداز کردیا اور خود ہر قسم کے مصائب و آلام برداشت کئے اور غصب حقوق پر صبر کر لیا گو اس مہلت کو کوئی بھی نہ جان سکا مگر آئندہ نسلیں بھی اسلام کا نام لینے کی پابند رہ گئیں اور ہر دور میں انہی میں سے بہتر انسان اور مومن پیدا ہوتے رہے ہیں کہ جن کی بقا کی خاطر سے ان کے آباء و اجداد کو مہلت دی گئی تھی ورنہ تلوار چلانا مشکل نہ تھا اور چھانٹ چھانٹ کر قتل کرنے کی ضرورت ہی نہ تھی اورپھر اسلام ناآشنا اقوام میں بھی کردار آل محمد علیھم الصلوات والسلام کی روشنی میں اسلام اپنی تاثیر دکھاتا آرہا ہے زمانہ رسالت پناہ میں وہ کون سی جنگ تھی جو ذوالفقار حیدری کی ضرورت محسوس نہ کرتی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار