

Loading content...
اسلام صرف زبانوں تک محدود تھا اگر یہ نور دلوں میں اتر چکا ہوتا تو تجہیز و تدفین پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکا منظر کچھ اور ہوتا اتنے افراد ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمپر نماز پڑھتے دکھائی نہ دیتے جو ایک مختصر سے حجرے میں بھی تنگی کی بجائے جگہ میں وسعت محسوس کر رہے تھے کربلا میں فرزند رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکی جملہ شہدا سمیت سید الشہداء علیہ الصلوات والسلام سے قبل خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمسید عالم امام حسن مجتبیٰ علیہ الصلوات والسلاماور حضرت محسنعلیہ الصلوات والسلاماور کربلا کے بعد حضرت امام زین العابدین علیہ الصلوات والسلام امام محمد باقر علیہ الصلوات والسلام اور امام جعفر صادق علیہ الصلوات والسلام اسی مقتل مدینہ میں ہی شہید ہوئے ہیں اور اگر بعد کے آئمہ معصوم علیھم الصلوات والسلام حضرت امام موسیٰ کاظمعلیہ الصلوات والسلام تا امام حسن عسکری علیہ الصلوات والسلام کو حکام دیگر مقامات پر بلا کر شہید نہ کرتے تو ان بزرگوار مقدسین کو بھی اسی مقتل مدینہ میں ہی شہید ہونا تھا بغداد و سامرہ مشہور کوفہ و کربلا و شام بھلا وہ کون سا مقام ہے جو اہل بیت نبوت علیھم الصلوات والسلام کیلئے مدینہ سے مختلف ثابت ہوا ہے حقیقت تو یہ ہے کہ جب سرکار رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکا وجود مسعود ہی ان لوگوں کو کانٹے کی طرح کھٹکتا رہا تھا تو اولاد رسول علیھم الصلوات والسلام کی محبت و اطاعت کے کیا معنی؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار