

Loading content...
اکثریت کے ذہن و ضمیر سقیفائی اور قلب و نظر حسبنائی ہو چکے تھے باطل صاف ظاہر ہو چکا تھا اور دلی حالت کھل کر سامنے آ چکی تھی بلکہ 28 صفر 11 ہجری کے بعد اگر بدر واحد و خندق و خیبر میں فیصلہ کن جنگ آزمودہ ذوالفقار حیدری نیام سے نکل آتی تو ہزیمت خوردہ ،امیر کائنات علی علیہ الصلوات والسلام کی دشمنی کی بنا پر مختلف گروہوں کے قائم ہونے والا اتحاد ]جس نے اقتدار پا کر ایران و روم کو فتح کیا[ اس وقت امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام کے خلاف اپنی مدد کو انہیں بلا لیتے جس کے نتیجہ میں اسلام اور مرکز اسلام کا نقشہ ہی کچھ اور ہوتا ،مدینة الرسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمپھر یثرب میں بدل جاتا حرم خدا بتوں کی آماجگاہ بن جاتا،ابرہہ یمنی کے مرنے کے بعد تمنا پوری ہو جاتی، یا کعبے کو مجوسی آتش کدہ میں بدل لیتے ،یا 30عام الفیل سے قبل کا دور پھر پلٹ آتا، مگر یہ تو حقیقی وارثان رسالت محافظان اسلام و شریعت اور حاملان حکمت ربانی حضرت امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام اور حضرت بضعة الرسالت صلوات اللہ علیھا کی بصیرت افروز قربانیوں اور الٰہی حکیمانہ تدابیر کا اثر و کمال تھا کہ اپنا حق بزور شمشیر لے سکنے کی قوت رکھنے کے باوجود صرف زبانی احتجاج پر ہی اکتفا کیا اور اسی سے حق وباطل کو دانائے عقل و ہوش پر واضح تر اور روشن کر دیا کہ حق و باطل متمیز ہو گئے ہزاروں محنتوں سے کلمہ پڑھایا تھاکہ انحراف کا موقع بھی نہ آنے دیا اب وہ لوگ کلمہ گوئی ترک بھی کیوں کرتے جب کہ اسلام کے نام پر حکومت ملی تھی ادراس نام سے قائم رہ سکتی تھی مگر وہ لوگ اس دی گئی مہلت کو اقتدار و حکومت سمجھ کر خوش تھے اور اپنی قابلیت و صلاحیت کا ثمر جان رہے تھے مگر یہ معلوم نہ تھا کہ خود کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے تباہ کر بیٹھے ہیں اور قیامت تک اس راستہ کے ہر راہرو اور ہمنوائی کرنے والوں کی بدبختی کا بوجھ بھی اپنے ناتوا ں کاندھوں پرلے کر ابدالآباد تک کے لئے اپنی ہلاکت کا سامان کرلیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار