

Loading content...
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکے ساتھ بھی بوقت دار و گیر اور شدت جنگ نہایت قلیل تعداد میں ثابت قدم رہتے باقی سب فرار ہو جاتے اور یہاں فرزند رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکے ہمراہ بھی قلیل تعداد میں حق پرست نظر آتے ہیں مگر جتنے ہیں بے مثل و بے مثال اور لا جواب ہیں ان میں کوئی فراری نہیں ہے شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے قبل از جنگ ہی چھانٹی کر لی تھی کیونکہ قبل از کربلا دعوت اسلام تھی اور کربلا میں یہ دعوت ایمان ہے اس وقت مقابلہ ظاہری کفارو باطنی کفار سے تھا اب مقابلہ باطنی کفار اور ظاہری مسلمانوں سے ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار