

Loading content...
آل محمد علیھم الصلوات والسلام کی عظیم قربانیوں اور حضرت سید الشہداء کی بے مثل و مثال شہادت عظمیٰ کے بعد حیران کن اور حیرت انگیز کردار ہے ثانی مخدومہ کونین عقیلة القریش شریکة الحسینؐ صلوات اللہ علیھا کا ، جنہوں نے حکیمانہ قربانیوں اور الہی تدبیروں سے حق کو مزید اور دائمی سرخروئی اور باطل کو کلی اور دائمی روسیاھی دے کر ہر بے علم و ناسمجھ مگر حق پسند انسان کیلئے حق آشنائی کو انتہائی آسان کر دیا اور روز روشن کی مانند عیاں ہو گیا کہ حق کدھر ہے اور باطل کدھر ہے اور واضح تر ہو گیا کہ نیابت الہی و نبوی حکمرانی حق ہے اور احتیاج نہیں اور واضح ہو گیا کہ کربلا اور مدینہ ایک ہی حقیقت کے دو مظہر ہیں معمار حسبنا نے سقیفہ کی تعمیر ثانی شام میں کر دی تھی اموی نژاد حسبنائی نقال کتاب سقیفہ کی رہنمائی میں صرف تاریخ مدینہ کو دہرا کر ہی پھولا نہ سمایا حالانکہ اصل کارنامہ تو موجد کا ہوتا ہے ـکربلا اور کوفہ و شام میں آل محمد علیھم الصلوات والسلام کو جو کچھ ملا وہ مدینہ ہی کا تو دیا ہوا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار