

Loading content...
فقط اتنا نہیں بلکہ ابھی 28 رجب سنہ 60 ہجری قبل از صبح اپنے اسی بھائی کی پورے خاندان سمیت اسی مدینہ سے اپنی روانگی کا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھ چکی تھیں انہیں یاد تھا کہ ان کا بھائی اس طرح مدینہ طیبہ سے رخصت ہوا جیسے کوئی مسافر قافلہ دوران سفر مدینہ میں رات گزار کر اگلے دن اپنی منزل کی طرف کوچ کر رہا ہو یہ سب کچھ ان کا مشاہداتی تھا اس کے باوجود انہی لوگوں سے کوئی امید وابستہ کرنا حیران کن ہے کیونکہ جو ان کے واجب الاطاعت نانا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکی تجہیز و تدفین میں شامل نہ ہوئے ہوں وہ نواسے کے ساتھ مرنے کیوں نکلیں ، جو بنت پیغمبر صلوات اللہ علیھا کی صدائے نصرت طلبی سن کر لبیک نہ کہیں وہ ان کی اولاد سے محبت و خیر خواہی کا اظہار کیوں کریں ؟… عہد وفاداری کیوں باندھیں ؟ …وعدہ جانثاری میں زبان کیوں کھولیں؟… جنہوں نے باپ کا ساتھ نہ دیا ہو وہ بیٹے کی نصرت کا دم کیونکر بھریں؟ … جو سرکار حسن مجتبیٰ علیہ الصلوات والسلام سے غداری کر چکے ہوں وہ آج حضرت امام حسینؐ علیہ الصلوات والسلام سے وفا کیوں کریں ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار