

Loading content...
اسی طرح واقعہ معراج میں بھی موجود ہے کہ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہاں ایک شیر کو دیکھا … اسی طرح مقتل کی کتابوں میں یہ شیر والی روایت کو بھی تصرف علی الناظر پر محمول کیا گیا ہے کہ جس کی طرف خود امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام نے نہج الاسرار 154 پر اپنے حلیة الاسادکا ذکر فرمایا تھا ورنہ کسی بھی شیعہ اثنا عشریہ کا عقیدہ یہی ہے کہ یہ انوار الہی انسانی شکل سے نیچے نہیں اتر سکتے اس لئے یہ کسی جانور کی تو کجا کسی غیر صالح انسان کی شکل بھی اختیار نہیں فرما سکتے اورنہ کوئی فرشتہ یا کوئی دیگر مخلوق ان کی شکل اختیار کر سکتی ہے اس لئے یہاں جس وجہ سے میں نے یہ روایت لکھی تھی اور وہ بھی احتمال کے ساتھ نہ کہ قطعیت کے ساتھ وہ وجہ لکھ دی ہے اوریہ بھی ہے کہ اس بارے میں علمائے اعلام سے رجوع کرنے کی ضرورت بھی محسوس کرتے ہیں وہ یہاں اگر تصرف علی الناظر کے حق میں فیصلہ دیں تو ہمیں منظور ہوگا اور اگر کلی طور پر رد فرما دیں تو بھی ہم اسے دل وجان سے قبول کریں گے کیونکہ علم میں جارحیت و ضد نہیں ہوتی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار