

Loading content...
یعنی ایک ہوتا ہے اپنی ذات میں تصرف کرکے اسے بدل دینا اور دوسراہوتا ہے دیکھنے والے کی قوت باصرہ کو اپنے تصرف میں لے کر اسے جو دکھانا مقصود ہو وہ دکھا دیا جائے کیونکہ ملکوت و جنات کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی کی قوت باصرہ کو تصرف میں لا سکیں بلکہ یہ اختیار آئمہ ہدیٰ علیھم الصلوات والسلام کو ہوتا ہے اس لئے انہیں کسی کی ذات میں تصرف کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی جیسا کہ ہم جنگ صفین کے بارے میں دیکھتے ہیں جب امیرشام نے صفین کے مقام پر پانی بند کیا تو اس میں امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام نے جناب مالک اشتر کو پانی کیلئے روانہ کیا تو دریاکے پہرہ داروں کی قوت باصرہ پر اس طرح تصرف فرمایا کہ مخالف جناب مالک اشتر کو شامیوں کی شکل میں دیکھ رہے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار