

Loading content...
اگر سوئے ظن ہوتو پھر الفاظ پر گرفت ہوتی ہے تراکیبی بندشوں پر کفر و شرک کے فتوے لگائے جاتے ہیں اور یہ کہاجاتا ہے کہ یہ تو خاندان پاک علیھم الصلوات والسلام کو خدا سمجھتے ہیں اور یہ بھی نہیں دیکھا جاتا کہ یہ جو اس خاندان پاک علیھم الصلوات والسلام کی شہادتوں پر اتنے مجلدات لکھے جارہے ہیں کیا یہ یہی بتانے کیلئے لکھے گئے ہیں کہ اللہ بھی نعوذ باللہ شہید کیا جا سکتا ہے ؟…کیا اللہ بھی زخمی کیا جا سکتا ہے ؟… کیا کوئی انسان ایسا بھی ہے جو اللہ جل جلالہ کی نعوذ باللہ موت یا شہادت کا قائل ہو ؟ … کیا مسلمانوں میں ایسا کوئی فرقہ دکھایا جا سکتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار