

Loading content...
انہی محرکات کی وجہ سے یہ کتاب لکھی گئی اس کے مجالس سنہ 1980سے 1985تک استاد گرامی القدر نے منبر پہ ادا فرمائے تھے ان کا معمول یہ ہے کہ وہ ایک موضوع کو لیتے ہیں تو عشرہ اسی پہ پڑھ لیتے ہیں مثلاً جناب ابوالفضل العباس علیہ الصلوات والسلام کے موضوع پہ انہوں نے بارہ مجالس پڑھی تھیں لیکن میں نے اس میں اتنی تبدیلی کی ہے کہ ان بارہ مجالس کے مواد کو سات مجالس میں سمو دیا ہے اور ایک اضافہ بھی کیا ہے کہ استاد گرامی اپنے مضمون میں بند نہیں پڑھتے لیکن انہی مضامین پہ ذاکرین کو بند لکھ کر دیتے ہیں تو میں نے ان کے بند انہیں کے مضامین میں موقع و محل پہ ایڈجسٹ کر دیئے ہیں تاکہ بند پڑھنے والے ذاکرین کو بھی اس کتاب کا فائدہ پہنچے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار