

Loading content...
() مقررین و ذاکرین عظام کیلئے جو مسئلہ سب سے زیادہ مشکل ہے وہ یہ ہے کہ ہماری مستند کتب مقاتل کی زیادہ تر تعداد عربی و فارسی زبانوں میں شائع ہوئی ہے جبکہ اکثریت ان زبانوں سے نا آشنا ہے اور یہ بھی ہے کہ جو کتابیں عربی اور فارسی میں بھی ہیں ان میں کوئی مضمون ایسا مربوط بھی نہیں ہے کہ جس سے کسی عام قاری اور مقرر کو بیان کرنے کیلئے کوئی مضمون مل سکے کیونکہ ان میں اجمال ہی اجمال ہے اور ایک مضمون ترتیب دینے کیلئے کم از کم تیس چالیس کتب کا مواد جمع کرکے ایک مضمون مرتب کیا جاسکتا ہے اور یہ بات عام آدمی کے بس کا روگ نہیں ہے نتیجتاً وہ ان کتب سے مستفیض نہیں ہو پاتا ان حالات میں اس بات کی اشد ضرورت تھی کہ مقاتل کے مضامین کا ایک ایسا مجموعہ ہونا چاہیے کہ جس میں مستند ترین کتب مقاتل سے استخراجیہ تاریخی حقائق بیان کئے گئے ہوں کیوں کہ اردو زبان میں شائع شدہ موجودہ کتب مقاتل ایک تو نا مکمل ہیں پھر ان کتابوں سے ایک عام آدمی کو سنے سنائے مضامین کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار