

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ ان کی ذات کسی تعارف کی محتاج نہیںہے نیز میری اپنی اتنی بساط نہیں کہ میں ان کا تعارف کرانے کی جرأت کر سکوں وہ کیا ہیں یہ تو میں نہیں بتاسکتا البتہ اتنا ضرور جانتاہوں کہ جیسے علامہ بہائی رحمتہ اللہ علیہ کے متعلق مشہورہے کہ وہ اپنے وقت میں جملہ علومِ رائجہ پر مکمل عبور رکھتے تھے یعنی ہر فن مولا تھے یہاں بھی صورتِ حال ان سے مختلف نہیں ہے کہ ان کو بھی رائج الوقت جملہ علومِ متداولہ مروجہ یعنی صرف نحو منطق بیان کلام و تاریخ فلسفہ فلکیات نجوم پامسٹری موسیقی شاعری السنہ سائنس اور دیگر پر اسرار علوم وغیرہ پر نہ صرف مکمل عبور حاصل ہے بلکہ وہ قدرت کاملہ کے حامل ہیں اور ان کی علمی وسعت و قدرت کے پیش نظر مختلف علوم کے طلباء اپنی ضرورت اور شوق کے مطابق ان سے استفادہ کرتے رہتے ہیں یعنی میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ وہ علم کا ایک بحر بیکراں ہیں جس سے تشنگانِ علوم اپنی پیاس بجھاتے ہیں تقریباً تمام جدید و قدیم علوم مروجہ و متداولہ میں ان کے شاگردوں کا علیحدہ علیحدہ ایک حلقہ ہے مثلاً کچھ لوگ فن تقریر وخطابت فن شعر و شاعری وغیرہ میں استفادہ کرنے کی غرض سے ان کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کرتے ہیں اس کے علاوہ چونکہ شیعہ ہونے کے ناطے عزاداری شیعیت کی روح ِ رواں ہے اس لئے جملہ شعبہ ہائے عزا جس میں ماتم نوحہ خوانی مرثیہ گوئی روضہ خوانی وغیرہ شامل ہیں ان میں بھی ان کے شاگردوں کا علیحدہ علیحدہ ایک حلقہ ہے خصوصاً نوحے کی شاعری میں ان کے شعراء کی ایک نرسری تیار ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار