

Loading content...
پاک شہزادی صلواة اللہ علیہا کو آخری رسموں کی ادائیگی کے لئے اٹھایا گیا وہ دولہا کے سرہانے کی جانب آ کھڑی ہوئیں مہندی والے ہاتھوں سے سرتاج کے رخ اطہر سے چادر کا دامن ہٹایا ایک مرتبہ خون آلود لاش کی طرف دیکھا پھر بابا پاک کی طرف نگاہ کی پھر پاک ماں کی طرف دیکھا پھر تمام مستورات صلواة اللہ علیہن کی طرف حسرت بھری نگاہوں سے دیکھا اُس کے بعد بسم اللہ پڑھ کر دولہا کے خون سے ہاتھ رنگین کیا پھر اسے اپنے سر کی طرف لے جانے کا ارادہ کیا تو تمام مستورات صلواة اللہ علیہن نے آنکھیں بند کر لیں جناب قاسم کی پاک والدہ علیہ الصلوات والسلام نے جلدی سے آکر دلہن صلواة اللہ علیہا کا ہاتھ پکڑا اور رو کر فرمایا بیٹی میرا دل برداشت نہیں کرتا آپ یہ رسم ادا نہ کریںمیرے لئے تو اب آپ ہی میرا قاسم ہیں آپ ہی کو دیکھ دیکھ کر تو میں نے اپنی زندگی کے باقی دن گزارنے ہیں میں آپ کا یہ رنگ نہیں دیکھ سکتی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار