

Loading content...
اسی دستور کے مطابق پاک بیبیوں صلواة اللہ علیہن نے پاک دلہن صلواة اللہ علیہا کو پرسہ دینے کے بعد فرمایا کہ اب آپ اپنے سرتاج کی لاش اطہر کے پاس بیٹھیں جائیں تاکہ رسوماتِ بیوگی ادا کی جاسکیں ،پاک بنی دولہا کی لاش کے قریب آکر بیٹھ گئی، پاک مستورات علیہم الصلوات والسلام نے بیوگی کی رسومات ادا کرنا شروع کیں ،مگر پاک دلہن صلواة اللہ علیہا کی کیفیت میں ایک مکمل سکوت چھایا رہا ان کی مہندی اتاری گئی چوڑیاں توڑی گئیں ہاتھوں سے شادی کی انگوٹھی اتاری گئی ان کے بال کھولے گئے ان کی مانگ میں خاکِ شفا ڈالی گئی اور وہ اپنے سرتاج کی چادر کو پکڑ کر چپ چاپ آنسو بہاتی رہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار