

Loading content...
ادھر امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے جس وقت پاک بیٹی کے بین سنے تو پھر بھلے جتنے بھی صابر تھے خیمے میں بیٹھ نہیں سکے بلکہ تڑپ کر خیمے سے باہر آئے اور روتی ہوئی پاک بیٹی کو سینے سے لگا کر خود بھی بے تحاشہ گریہ فرمایا شہنشاہِ کربلا کی یہ حالت دیکھ کر کئی مستورات غش کر گئیںشہنشاہ پاک نے جناب امیر قاؐسم علیہ الصلوات والسلام کی لاش کی طرف دیکھ کر فرمایا کہ میرے لئے تمام صدمات برداشت کرنا آسان تھا مگر جو صدمہ آپ کی بے وقت موت نے دیا ہے مجھے کفن میں بھی یہ صدمہ نہیں بھوے گا کیونکہ شرفاء کیلئے بیٹوں کی موت سے زیادہ شدید صدمہ بیٹیوں کی بیوگی کا ہوتا ہے دلہن بننے کے بعد چند لمحوں میں جس کو تقدیر نے بیوہ بنا دیا ہو میرا لعل میرے لئے اس کا دکھ ناقابل برداشت ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار