

Loading content...
تمام مستورات صلواة اللہ علیہن پاک دلہن صلواة اللہ علیہا کو پرسہ دینے کے لئے آگے بڑھیں دستور ہے کہ سب وارث کے گلے میں باہیں ڈال کر بین کرتے ہیںاس دستور کے مطابق پاک بیبیوں نے باری باری پاک بنی کو گلے لگایا ، جس وقت پاک دولہا علیہ الصلوات والسلام کی ہمشیروں صلواة اللہ علیہن نے آکر بھابی کو گلے لگایا تو مستورات صلواة اللہ علیہن میں گریہ کا کہرام بپا ہوا ادھر امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے مستورات آل محمد علیہم الصلوات والسلام کے رونے کی آواز سنی تو بے ساختہ دولہا علیہ الصلوات والسلام کی لاش کی طرف رخ پھر گیااور پاک دلہا کو مخاطب کر کے فرمایا کہ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ ہم اپنی بیٹی کو کن الفاظ میں دلاسہ دیں مجھے تو اسے دلاسہ دینے کے لئے الفاظ بھی نہیں مل رہے ۔ ہر مستور پاک دلہن صلواة اللہ علیہا کے گلے سے لگ کر روتی رہی اور پاک دولہن صلواة اللہ علیہا شرم کی وجہ سے آہستہ آہستہ روتی رہیں، ان کے رونے کی آواز بلند نہ ہوئی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار