

Loading content...
مستورات صلواة اللہ علیہن کے زمرے میں دولہا پاک علیہ الصلوات والسلام نے سیج کو زینت بخشی ہوئی تھی ۔مظلوم کربلا علیہ الصلوات والسلام اپنی پاک ہمشیرہ صلواة اللہ علیہا کی طرف دیکھ کر فرماتے ہیں کہ سب مستورات صلواة اللہ علیہن شہزادہ پاک صلواة اللہ علیہا کی لاش پر آئے ہیں مگر جو لاش اطہر کی اصل وارث ہے وہ ابھی تک کیوں نہیں آئی؟ کوئی مستورجاکر ان کی دلہن صلواة اللہ علیہا کو شہزادے علیہ الصلوات والسلام کی لاش اطہر پر لے آئے شہزادے کی لاش پر رونے کا پہلا حق تو انہی کا ہے شریعت کا حکم ہے کہ سرتاج کی لاش پر بین کرنا ان پر واجب ہے اس لئے ضروری ہے کہ وہ لاش اطہر پر گریہ کریں ۔مجھے یہ بھی علم ہے کہ وہ ابھی تک سرتاج کی لاش پر کیوں نہیں پہنچیںشائد چند گھڑیوں کی سہاگن کے لئے اپنے سرتاج کی لاش پر آنا مشکل ہو رہا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار