

Loading content...
پاک شہزادے علیہ الصلوات والسلام کی لاش سیج پر سج گئی تومستورات صلواة اللہ علیہن کو زیارت کی اجازت ملی ضعیف ماں صلواة اللہ علیہا جوان بیٹے کی سیج کے قریب آئیں سامنے سیج پر پاک دولہا علیہ الصلوات والسلام کو آرام کرتے ہوئے دیکھا ، وعدے کے مطابق پاک بی بی صلواة اللہ علیہا روئے نہیںبلکہ خاموشی سے پاک شہزادے علیہ الصلوات والسلام کی لاش کے ساتھ کھڑے ہو گئے جس وقت پردہ دارانِ عصمت صلواة اللہ علیہن نے انہیں چپ دیکھا تو بیساختہ کہرام بپا ہوا جس وقت مستورات صلواة اللہ علیہن کے رونے کی آواز بلند ہوئی تو دولہا کی پاک والدہ علیہ الصلوات والسلام نے تمام مستورات صلواة اللہ علیہن کو ہاتھ بلند کر کے خاموش رہنے کا اشارہ کیااور فرمایاکہ آپ سب جانتے ہیں کہ میں نے اپنی اولاد کو بیوگی کے دنوں میں ماں اور باپ دونوں کا پیار دے کر پالا ہے اور انہیں کبھی بھی یتیمی کا احساس تک نہیں ہونے دیا خصوصاً اس پاک لعل کو تو میں نے بہت نازوں سے پالا ہے یہ تو میری گود میں سر رکھ کر سونے کا عادی تھا اسے بڑی مشکل سے تین دن کے بعد تو نیند آئی ہے کہیں آپ کے رونے کی آوز سے اس کی آنکھ نہ کھل جائے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار