

Loading content...
مظلوم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے خود دولہے کی لاش کو سیج پر رکھا اور خود اس کی ترتیب بنانی شروع کی مگر سہرے کے ہر ایک برگ پر آنکھیں آنسوؤں سے بھرجاتیں، دولہے پاک کا کوئی بھی عضوِ بدن یکجا نہیں ہو پایا تو مظلوم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے وارثہ چادرِ تطہیر صلواة اللہ علیہا کو روتے ہوئے فرمایا آئیں اور آ کر میری مدد کریں معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا آگے بڑھیںانہوں نے باقی مستورات صلواة اللہ علیہن کو بھی اپنے ساتھ شامل کیا کیونکہ دولہوںکوسجانے کیلئے زیادہ آدمیوں کی ضرورت ہوتی ہے تمام مستورات صلواة اللہ علیہن دولہا پاک علیہ الصلوات والسلام کی سیج سجار ہے تھے مگر پاک بنے کی یہ حالت تھی کہ کوئی برگ دوسرے سے نہیں مل پا رہا تھا اس وقت معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے اپنے دائیں بائیں نگاہ فرمائی جناب قاسم علیہ الصلوات والسلام کی پاک ہمشیر صلواة اللہ علیہا کو لاش کی ترتیب دینے میں مصروف پایا ، انہیںرو کر فرمایا بیٹا میری ضعیفی ہے شاید میری نظر کمزور ہو گئی ہے آپ ذرا کوشش کر کے اپنے بھائی کی کوئی ترتیب تو بنائیں وقت بہت کم ہے اور ہم نے شگن بھی بہت سارے کرنے ہیں دولہا پاک کی ہمشیر رو کر عرض کرتی ہیں پھوپھی ماں صلواة اللہ علیہا میں کیا کروں میری تو خود سمجھ میں کچھ نہیں آ رہا یہاں تو بہت سے اعضاء مجھے نظر ہی نہیں آ رہے، میںترتیب کیسے بناؤںمجھے تواپنے بھائی کا نہ ہاتھ دکھائی دیتا ہے نہ مقنع دکھائی دیتا ہے اور چہرہ ہے تو ایسا کہ پہچاننا ہی محال ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار