

Loading content...
امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا جیسی آپ کے لعل نے وفا کی ہے ایسی تو کسی نے کی ہی نہیں یہ سن کر ضعیف والدہ صلواة اللہ علیہا نے عرض کی آقاؐ کیا آپ نے اپنے غلام کو اس قابل نہیں سمجھا کہ اس کی لاش کو خیام میں پہنچایا جائے ،امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے سر جھکا لیا مگر کوئی جواب نہیں دیا ، پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے عرض کیا آقاؐ میں بیوہ ہوں فقط آپ کی ذات کا سہارا ہے ، میرا کل سرمایہ تو یہی لعل تھا اسے بھی آپ نے خیام میں لانا مناسب نہیں سمجھا پھر آپ ہی بتائیں کہ میں کس سے کہوں کہ وہ مجھے میرے دولہا بیٹے کا آخری دیدار کرادے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار