

Loading content...
ابھی کچھ ہی دیر پہلے ان ملاعین نے امام مسموم علیہ الصلوات والسلام کے نوخیز لعلؐ کوگھوڑے کی زین سے اتارا تھا اور اِس وقت یہ سب خیام کی چھائوں میںاپنی تھکان دور کر رہے تھے ان میں سے کچھ پانی پی رہے تھے کچھ ماشکیوں کے کئے ہوئے چھڑکاؤ پر لیٹ کر کمر سیدھی کر رہے تھے کچھ اپنے بدن کو لُو سے بچانے کے لئے اس پر پانی چھڑک رہے تھے کچھ اپنے ہتھیاروں یعنی زرہ، تلواروں اور خودوں پر پانی ڈال کر انہیں ٹھنڈا کر نے میں مصروف تھے اورساتھ ہی ایک دوسرے کو فخریہ انداز میں بتا بھی رہے تھے کہ یہ جس جگہ پر خون کی لہریں نظر آرہی ہیں اسی جگہ ہم نے حسنؐ کے لعل علیہ الصلوات والسلام کو سہرے پہنائے ہیں اور دولہا بنا کر سیج پر سلایا ہے وہ سامنے جو جگہ زیادہ سرخ نظر آ رہی ہے وہیں ہم نے شہزادے پاک کو مہندی لگائی ہے مہندی زیادہ تھی اس لئے یہ جگہ ابھی تک رنگین ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار