

Loading content...
خیام کے مرکزی دروازے پر مستورا ت علیہم الصلوات والسلام انتظار میں تھیں کہ دولہا پاک علیہ الصلوات والسلام کی لاش آئے گی مگر مظلوم کربلا علیہ الصلوات والسلام خالی ہاتھ سر جھکا کر خیام میں داخل ہوئے انہوں نے مستورات صلواة اللہ علیہن سے کوئی کلام نہیں فرمایااورنہ ہی کسی نے یہ پوچھنے کی جرأت کی کہ پاک دولہا علیہ الصلوات والسلام کی لاش کہاں ہے جناب امیر قاؐسم علیہ الصلوات والسلام کی پاک والدہ نے صلواة اللہ علیہا کچھ دیر تو انتظار کیا مگر ماں کا دل تھا زیادہ دیر برداشت نہ کر سکا،امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے قریب آ کر فرمایا آقا اب تک تو بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام کے ہر شہید کی لاش خیمے میں آپ خود لاتے رہے ہیں کیا میرے قاؐسم علیہ الصلوات والسلام نے وفا نہیں کی؟ کہ آپ اس کی لاش نہیں لائے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار