

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ شامی اور کوفی ملاعین ہر لاش کے حصول میں حائل ہوتے تھے اور بہ آسانی لاش نہیں اٹھانے دیتے تھے بلکہ اکثر مواقع پر تو صاحبانِ مقتل نے لکھا ہے کہ بھر پور مزاحمت کی وجہ سے سرکار مظلوم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے جناب مولا غازی پاک علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ مل کر باقاعدہ جنگ کرکے اپنے شہید کی لاش حاصل کی ہے، یہی وجہ تھی کہ اکثر لاشیں شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے اکیلے اٹھائی تھیں اور باقی جو ذوات ان مواقع پر موجود ہوتے تھے وہ سرکار امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام کے چاروں طرف گھوڑوں پر سوار ہوکر ان کا تحفظ فرماتے تھے اور افواجِ ملعون کی مزاحمت کے سامنے دفاع کرتے ہوئے شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے چاروں اطراف میں حفاظتی دیوار بنا کر ساتھ ساتھ چلتے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار