

Loading content...
شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی لاش اطہر کے قریب تشریف لائے تو دیکھا کہ دولہا علیہ الصلوات والسلام کی لاش اس حالت میں پڑی تھی کہ وہ تبرکات جو پاک شہزادہ علیہ الصلوات والسلام خیام سے چلتے وقت زیب تن فرما کر روانہ ہوئے تھے وہ میدان میں بکھرے ہوئے تھے ، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو کہیں بھائی کی عبا کے ٹکڑے بکھرے ہوئے نظر آئے ،کہیں مقنع نظر آیا، کہیں تلوار، کہیں ڈھال اور کہیں دستار مبارک، گویا ایک سہرے کے پھول تھے کہ جو میدان میں بکھرے ہوئے تھے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام جنت البقیع کی طرف رخ کر کے فرماتے ہیں بھائی حسنؐ علیہ الصلوات والسلام آج کربلا میں آ کر دیکھو کہ آپ کا نازوں کا پالا لختِ جگر کس حال میں ہے آؤہماری مدد کرو ہم نے اسے خیام میں بھی لے جانا ہے اس کی جوانی بھی دیکھو اور میری ضعیفی بھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار