

Loading content...
اگر ہم اُس صورتِ حال کا جائزہ لیں کہ جس میں پامالی ہوئی ہے تو پھر اُن صاحبانِ مقتل کی رائے پر اعتماد کیا جا سکتا ہے جنہوں نے یہ لکھا ہے کہ جس وقت مظلوم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے حملہ کیا اور ظالمین نے اپنے بچاؤ کیلئے فوج کو مدد کیلئے بلایا تو اس وقت ابن سعد ملعون نے حکم دیا کہ ساری فوج ایکدم حملہ کر دو، اُس ہنگامہ خیزی میں جو گردوغبار اٹھا اُس میں کسی کو معلوم ہی نہیں تھا کہ کون کس کے گھوڑے کے پیروں کے نیچے آرہا ہے اس لئے تینوں قاتل اور پاک شہزادہ علیہ الصلوات والسلام یہ سبھی پامال ہو گئے ، حالات کے مطابق تویہ رائے درست معلوم ہوتی ہے باقی حقیقت سے تو خود پاک ذات ہی واقف ہیں …(R_554)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار