

Loading content...
روزِ عاشور گویا قیامت کا دن تھا جواپنے ہر لمحے میں ایک نیا درد ومصائب دکھانے میں مصروف تھا، مظلوم کربلا علیہ الصلوات والسلام کے خیام میں بالکل جنوب کی طرف ایک علیحدہ خیمہ تھااُس میں سے اپنی پاک دلہن صلواة اللہ علیہا کے ساتھ وداع کر کے شہزادہ امیر قاؐسم علیہ الصلوات والسلام باہر نکلے، سامنے میدان میں دشمن کی طرف سے ہل من مبارز کی آوازیں آرہی تھیں ،شہز ادہ پاکصلواہ الصلوات والسلام جلدی سے باہر تشریف لائے ، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی قدم بوسی کے بعد ارزق ملعون کے گھوڑے پر سوار ہوئے ،ایک الوداعی نگاہ خیامِ پاک پر ڈالی اور گھوڑے کو ایڑ لگا کر میدان میں آگئے وہاں لشکر شام کے سامنے رجز پڑھی (R_536)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار