

Loading content...
مظلوم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے دیکھا کہ شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام دوڑتے ہوئے خیمے سے باہر آئے اُن کے ساتھ پاک پردہ دار صلواة اللہ علیہن بھی باہر آ گئے۔ مرکزی قنات کے صحن میں شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کرسی پر جلوہ فگن تھے جونہی اُن کی نگاہ شہزادے پاک پڑی تو فوراً اٹھ کر کھڑے ہوگئے، شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام مستورات صلواة اللہ علیہن کے درمیان میں تیز تیز چلتے ہوئے قریب آئے اورآخری اجازت کیلئے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے قدموں پر جھکے ،شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے دونوں بازو یتیم بیٹے کی گردن میں ڈالے اوررو کر فرمایا بیٹا کیا اپنے قدموں پر چل کر تم موت کی دلہن کی طرف جانا چاہتے ہو؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار