

Loading content...
اِس کا گھوڑا بے سوار اور بدحواس ہوکر میدان میں دوڑا، جناب امیر قاؐسم علیہ الصلوات والسلام نے مرتجز کو ایڑ لگائی اور اس بھاگتے ہوئے گھوڑے کا تعاقب کیا جیسے ہی اس سر پٹ دوڑتے گھوڑے کے قریب پہنچے تو زین ذوالجناح سے جھک کر اس ملعون کے گھوڑے کے ہوا میں لہراتے ہوئے بالوں میں ہاتھ ڈالا اور چھلانگ لگا کر اُس کی زین میں سوار ہو گئے پھر اس کی باگیں سنبھال کر اسے واپس موڑا اور مرتجز کی باگ پکڑی اورانہیں ساتھ لے کر سرکار وفا علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں حاضر ہوئے پاک مرتجز اُن کے حوالے کیااور مسکرا کر ان کے قدموں پر ہاتھ لگانے کیلئے جھکے تو شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام نے بیٹے کو پکڑ کر سینے سے لگا لیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار