

Loading content...
اِدھر میدان میں جنگ کا آغاز ہوا تو ارزق شامی ملعون نے پہلے نیزے کا وار کیا جسے شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام نے کمال فن کے ساتھ اپنی ڈھال پر روکا، اس وار کا خالی جانا اس ملعون کی توقع کے بالکل خلاف تھا کیونکہ اسے اپنے اس دائو پر بڑاناز تھا، جس وقت اس کا یہ وار خطا ہوا تو یہ ہوش وحواس کھو بیٹھا ،اس نے فنِ سپاہ گری کے اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دوسرا حملہ کیا، اس ملعون نے غضب ناک ہوکر شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام پروار کرنے کی بجائے اُن کے گھوڑے کے شکم پر نیزے کا وار کردیا جو کارگر ثابت ہوا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار