

Loading content...
ادھر مستورات میں دائی پاک سلام اللہ علیھا نے یہ خبر پہنچائی کہ اب جو ملعون پاک شہزادے علیہ الصلوات والسلام کے مقابلے میں آیا ہے وہ عرب کا مشہور پہلوان ارزق شامی ہے جو اکیلا ایک ہزاروں کے ساتھ جنگ کرتا ہے ، جونہی یہ خبر پہنچی تو مستورات میں بے قراری کی لہر دوڑ گئی ، جناب سیدہ شریکة الحسین صلواة اللہ علیہا دولہا کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کے قریب آئیں اور فرمایا کہ ضعیف ماں کی اپنے جوان بیٹے کے حق میں جو بھی دعا ہو اسے خالق رد نہیں فرماتا ،یہ آپ کے نور چشم کے لئے انتہائی مشکل وقت ہے اس لئے اپنے لعلؐ کے حق میں دعا فرمائیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار