

Loading content...
دوسرے حملہ کی تیاری ہوئی اُدھر ارزق شامی کے بیٹے نے گھوڑا دوڑایا اِدھر مولا امام حسن علیہ الصلوات والسلام کے نوخیز لعل نے گھوڑے کو جولان دیا جس وقت دونوں گھوڑے آمنے سامنے آئے تو شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے ایسا حملہ کیا کہ جس سے ملعون کا گھوڑا دور جاگرا اور وہ ملعون گھوڑے سے بھی چند قدم آگے جا گرا اس ملعون کے سر پر جو خود تھا وہ بھی دور جا گرا ، اُس نے لمبے لمبے بال رکھے ہوئے تھے خود کے گرتے ہی اُس کے بال بکھر گئے، وہ ابھی اٹھنے کی کوشش ہی کر رہا تھا کہ شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام نے اپنے گھوڑے کو واپس موڑا ،گھوڑا دوڑا کر اس کے قریب آئے اور بھاگتے ہوئے گھوڑے سے ایسے جھکے جیسے ماہر نیزہ باز نشانہ لیتے وقت زمین کی جانب جھک کر نشانہ بناتاہے یا جیسے بزکشی کے ماہر زمین سے بکرے کو اٹھاتے ہیںشہزادے پاک نے ویسے ہی انداز میںبھاگتے ہوئے گھوڑے سے جھک کر اس ملعون کے بالوں میں ہاتھ ڈالا اور اسے ایک ہاتھ کے ساتھ زمین سے اٹھا لیا مگر گھوڑے کی رفتار میں فرق نہیں آیا ایسے معلوم ہوتا تھا جیسے شہباز غوطہ لگا کر کسی کمزور پرندے کو پنجوں میں دبا کر واپس اڑگیا ہو ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار