

Loading content...
ابن سعد ملعون اُس کی یہ بات سن کر ہنس پڑا،کہتا ہے کہ یہ بچہ نہیں ہے یہ جنابِ حسن علیہ الصلوات والسلام کا پاک لعلؐ ہے ،اس پاک گھر کے بچوں کو گھٹی بھی شجاعت کی ملتی ہے اور پہلا کھلونا جو انہیں جھولے میں دیا جاتا ہے وہ تلوار کا ہوتا ہے ،فنِ حرب وضرب انہیںوالدین کی طرف سے خون کے ساتھ وراثت بن کر ملتا ہے ،موت ان کی تلوارکے سائے سے بھی کانپتی ہے ، ملعون ذرا نیچے دیکھ جو انمردی تو اِن کی رگوںمیں خون بن کر دوڑتی ہے جب تک تم اس بچے کے ہاتھوں مزا نہیں چکھو گے تمہیں سمجھ نہیں آئے گی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار