

Loading content...
جس وقت اس ملعون نے ابن سعد ملعون کی بات سنی تو اس کی آنکھیں سرخ ہوگئیں اس نے کہا ابن سعد ملعون تو جانتا ہے کہ میں ایک ہزار جوان کے ساتھ پیادہ جنگ کرنے کا عادی ہوں اورتم مجھے اس بچے کے مقابلے میں بھیج کر میرا نام ڈبونا چاہتے ہو ،سارے عرب کی عورتیں بھی کہیں گی کہ اب ارزق شامی کی یہی اوقات رہ گئی ہے کہ بچوں سے لڑتا پھرتا ہے ،اس معصوم کی طرف دیکھو تو سہی کہ جس کا رنگ بھی پیاس سے زرد ہو چکا ہے جس کے دہن مبارک سے ابھی ماں کے دودھ کی خوشبو آرہی ہے، اس کے ساتھ جنگ کرکے میں اپنی توہین نہیں کروا سکتا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار