

Loading content...
تمہیں یہ بھی علم ہے کہ میں تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یتیم پوتا ہوں ، میرے سر پر مقنع نما سجا ہوا عمامہ گواہ ہے کہ میری رات ہی شادی ہوئی ہے ، میں دولہا بن کر تمہارے پاس چل کر آیا ہوں اور تمہاری منت کرتا ہوں کہ ہمارے ساتھ جنگ نہ کرو۔ہم یہاں اپنی مرضی سے نہیں آئے بلکہ تم لوگوںنے خط لکھ کر ہمیں بلوایا ہے اگر تمہیں ہمارا آنا ناگوار ہے تو ہمیں راستہ دے دو ہم سرزمینِ عرب ہی چھوڑ جائیں گے، ہم لڑنے کی نیت سے نہیں آئے ہیں کیونکہ جو جنگ کرنے کیلئے آتے ہیں وہ اپنے پردہ دار ساتھ نہیں لایا کرتے اور تم اچھی طرح جانتے ہو کہ ہمارے ساتھ تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹیاں صلواة اللہ علیہن بھی ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار