

Loading content...
اس کے بعد شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے اپنا تعارف کرایا، فرماتے ہیں کہ جو ہمیں جانتے ہیں سو جانتے ہیں اور جو نہیں جانتے میں انہیں بتا دوں کہ میں تمہارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس بیٹے کا فرزند ہوں کہ جنہیں زہر دے کر شہید کیا گیا اورہمیں بچپن ہی میں یتیم کر دیا گیا،میں نے بچپن میں اپنے پاک بابا علیہ الصلوات والسلام کا جنازہ مزارِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے واپس آتے دیکھا تھا، میری پھوپھیوں صلواة اللہ علیہین نے میرے سامنے میرے شہید بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کے کفن سے ستر تیر برآمد فرمائے تھے میں اُسی مظلوم کا بیٹا ہوں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار