

Loading content...
روزِ عاشور ہے، خاندان تطہیر علیہم الصلوات والسلام کے گھر اطہر پر پئے بہ پئے ظلم ہوتے دیکھ کر آسمان کا رنگ زرد ہو چکا ہے، کربلا کی زمین خونِ بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام کے ایک ایک قطرے کی حرارت محسوس کر کے لرز رہی ہے، فضا میں ایک انتہائی مایوس کن سناٹا چھایا ہوا ہے ، کائنات کے دل کی دھڑکن رکی ہوئی ہے، مدبرات امر کے سانس سینے میں آمد وشد کے عمل کو بھول کر رکے ہوئے ہیں کیونکہ اب مظلوم کربلا کی پاک شہزادی کے پاک سرتاجعلیہم الصلوات والسلام اذنِ جہاد لے کر میدان کی طرف روانہ ہو رہے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار