

Loading content...
دونوں ماں بیٹا روانہ ہوئے امامِ ظلوم علیہ الصلوات والسلام مرکزی خیمے میں موجود تھے جیسے ہی اِن پر نگاہ پڑی فوراً جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام سے فرماتے ہیں کہ بھابھی ماں تشریف لا رہی ہیںایک کرسی ہمارے قریب کر دیں شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام نے جلدی سے کرسی پیش کی مگر معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے کرسی کو زینت نہ دی بلکہ عرض کیا کہ آج ہم بیٹھنے نہیں آئے بلکہ ہم توسائل بن کرآئے ہیں،امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام فرماتے ہیں کہ آج آپ زندگی میں پہلی مرتبہ سوال کرنے آئی ہیں اوروہ بھی اُس چیز کا کہ جو مجھے زندگی سے بھی زیادہ عزیز ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار