

Loading content...
کیا آپ اپنے قدموں پر چل کر موت کے بہتے ہوئے دریا میں غسل کرنا چاہتے ہیں؟ انہوں نے عرض کی آقاؐ آپ کی ذاتِ پاک دشمنوں کے نرغے میں تن تنہا رہ گئی ہے اس موقعے پر تو ہماری لاکھ جانیںبھی آپ کی نعلین پر قربان ہوں توتب بھی آپ کا حق ادا نہیں ہو سکتا ، یہ سن کر مظلوم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے اپنے لخت جگر سے فرمایا کہ فی الحال آپ واپس خیام میںچلے جائیں ابھی ہمارا دل آپ کو میدان بھیجنے پر آمادہ نہیں ہو رہا، کیونکہ بیٹیوں کی بیوگی کا دکھ بیٹوں کی موت سے کہیں بڑھ کر ہوتا ہے میرا لعل میں آپ کو کس طرح اجازت دوں آپ کے ساتھ توتین گھروں کی خوشیاں وابستہ ہیں ایک میری بیوہ بھاوج صلواة اللہ علیہا کا گھر ہے دوسرا مجھ غریب کا گھراور تیسرا چند گھڑیوں کی دلہن صلواة اللہ علیہا کا جو آپ کے جاتے ہی ماتم کدہ بن جائے گا اس لئے فی الحال آپ اپنے اس ضعیف چچا کی ضعیفی پر رحم کریں اور واپس چلے جائیں،یہ فرما کر امام مظلوم خیامِ حرم کی جانب چل پڑے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار