

Loading content...
وہ روایت کرتا ہے کہ اُس وقت میں نے دیکھا کہ خیام میں سے دو نوجوان لبیک لبیک کہتے ہوئے برآمد ہوئے میں نے اُنکی طرف نگاہ کی تو مجھے ایسا محسوس ہوا کہ دو چودھویں کے چاندہیں جنہوں نے خیام میںسے طلوع فرمایا ہے ان میں سے جو آگے تھے وہ حضرت امام حسن علیہ الصلوات والسلام کے سب سے بڑے فرزندسے چھوٹے فرزند شہزادہ احمد علیہ الصلوات والسلام تھے اور ان کے پیچھے شہزادہ امیر قاؐسم علیہ الصلوات والسلام تھے ، ایسے معلوم ہوتا تھا جیسے اپنے برجِ شرف میں دو چاند طلوع ہوئے ہوں، وہ خیام سے نکلے تو دونوں نے مل کر آواز دی لبیک لبیک یا امامِ زمانہ اے فرزندِ رسول علیک الصلوات والسلام ہم اللہ کی نصرت کیلئے حاضر ہیں …(R_482)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار